نئی دہلی،یکم ستمبر (یو این آئی) بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو جیسی اسکیموں کے باوجود ملک میں بیٹیاں اور خواتین کتنی محفوظ ہیں اس کا اندازہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی) کی سال 2015 کی اس رپورٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال 34ہزارسے بھی زیادہ عصمت دری کے معاملات درج کئے گئے۔
style="text-align: right;">این سی آر بی کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک کے ریاستوں او رمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عصمت دری کے 34651 وارداتیں ہوئیں۔
ان میں سے سے زیادہ 4391 وارداتیں بچیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی اسکیموں کی وجہ سے دنیا بھر میں شناخت قائم کرنے والی ریاست مدھیہ پردیش میں ہوئی ہے۔